ریاست منی پور:بھارتی فورسز کی بربریت جاری،60افراد ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں نسل کشی کا بازار گرم ہے، جہاں مودی سرکارکی بربریت میں اب تک 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مودی سرکار کی طرف سے عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔ مُودی کے مقبوضہ کشمیر اور اب ہندوستان کی ریاست منی پور میں مظالم پر عالمی خاموشی انتہائی شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔**

نریندرامودی کے ہندوستان میں ریاست منی پور کے حالات سنگین اور قابو سے باہر ہوگئے۔ کشیدہ صورتحال کے باعث منی پور کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

مقبوضہ کشمیر جیسی ظلم و زیادتی کو ہندوستان تک لانے والے مودی نے یہ ثابت کردیا کہ اس کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ سینکڑوں گھروں کو نظرِ آتش کر کے بھی مودی سرکار نے چین کا سانس نہیں لیا اور عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ریاست منی پور میںاب تک ساٹھ سے زائد افراد مُودی کی درندگی کی بھینٹ چڑھ کر بھارتی سکیورٹی اور کمانڈو فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں ۔ مشتعل افراد کے ہاتھوں بھارتی دو سو چار کمانڈو بٹالین کا چونکھولن ہاؤکپ نامی کمانڈو بھی ہلاک ہو گیا۔

گذشتہ کئی روز سے منی پور اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس بھی معطل ہےمُودی کے ان مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی انتہائی قابلِ مذمت ہے۔بھارتی فورسز کی کارروائیاں ریاستی دہشتگردی قراردید یا گیا ہے۔

مُودی سرکار نے ہندوستان کو بھی مقبوضہ وادی کا نقشہ بنا دیا، اور مُودی کے ان مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی انتہائی شرمناک اورقابلِ مذمت ہے۔

Back to top button