ہرنائی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ کے علاقے ہرنائی اور گردو نواح میں ایک مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔
ضلع میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہا ، اس حوالے سے متاثرہ 1500 گھرانوں میں خیمے ، راشن، برتن اور ادویات تقسیم کی گئی ہیں۔
امدادی سامان کی چوری اور مقامی بازاروں میں فروخت کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں ، امدادی سامان میں خیمے، کمبل، راشن، سردی سے بچنے کیلئے جیکیٹس اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں ، پاک فوج ، ایف سی کی جانب سے بھی زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی کے مطابق 90 فیصد سے زائد زلزلہ متاثرین میں ٹینٹ سمیت دیگر امدادی سامان تقسیم کیا جاچکا ہے۔