کراچی، دو دہشتگردوں کو پولیس،2 کو رینجراہلکاروں نے نشانہ بنایا

کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ آور4 دہشتگردوں میں سے دو شرپسندوں کوبلندی پر بیٹھے رینجرز کے سنائپرز جبکہ دو دہشت گردوں کو پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز نے جہنم واصل کیا.
29 جون کی صبح 10 بجے کے قریب مبینہ طور پر بلوچستان لبریشن آرمی مجید بریگیڈ کے چار دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملہ کردیا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کےناکام بنا دیا گیا۔ 10 بجے کے قریب 4 دشہت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا،دو دہشت گرد ابتدا میں ہی مارے گئے جبکہ دو دہشت گرد عمارت کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔یہ دہشت گرد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے میں کامیاب ہوئے۔ بعد ازاں یہ دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی سے چاروں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔بتایا گیا ہے کہ دو دہشت گردوں کو پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز نے جہنم واصل کیا جبکہ دو دہشت گردوں کو بلندی پر بیٹھے رینجرز کے سنائپرز نے نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہو ئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کے فوری طور پر ناکام کیا اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا. سیکیورٹی اہلکاروں نے جان کا نظرانہ پیش کر کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ملک دشمن عناصر کا حملہ ناکام دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس تھے۔۔دہشت گرد بھاری اسلحے کے ساتھ عمارت میں داخل ہوئے تھے۔۔جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت جاری تھی۔ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار جاری ہو گیا ہے۔کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 99 پوائنٹ اضافہ جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا.
دوسری طرف انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں سے لڑنے والے اہلکاروں کے لیے 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کردیا۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں سے سب سے پہلے مقابلہ ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے کیا، ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کا افسر شہید ہوگیا تھا لیکن ساتھی اہلکار لڑتے رہے۔حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کو مرکزی دروازے پرہی ماردیا گیا، وہ عمارت میں داخل نہیں ہوسکے۔
دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم میں شامل ایک بہادر اہلکارکا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد دستی بم پھینک رہا تھا تو دوسرا فائرنگ کررہا تھا، اس کے ہاتھوں ایک دہشت گرد مارا گیا۔آئی جی سندھ نے پولیس کو عمدہ کارکردگی پر شاباش دی اور آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔
