کرسمس پر امریکہ کا پاکستان کیلئے 50 لاکھ ویکسین کا گفٹ

پاکستان نے مسیحی تہوار کرسمس کے موقع پر پاکستان کیلئے 50 لاکھ فائزر ویکسینز کا عطیہ دے دیا، ویکسین کی یہ امداد جلد پہنچ جائے گی۔
ویکسین کے عطیہ کے بعد اب تک امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ ویکسینز کی تعدد 3 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
امریکی ناظم الامور انجیلا اگلیر نے بتایا کہ ویکسی نیٹڈ ہونا وہ بہترین تحفہ ہے جو آپ تعطیلات کے اس سیزن میں اپنے پیاروں کو دے سکتے ہیں، نیا سال ویکسین کی خوراک لگوا کر منائیں۔
ویکسین کا یہ عطیہ پاکستان سمیت 92 ممالک کو فراہم کرنے کے لیے اس سال امریکا کی خریدی گئی 50 کروڑ فائزر ویکسینز کا حصہ ہے۔
مؤثر ویکسین فراہم کرنے کے امریکی صدر جو بائیڈن کے عزم کو پورا کرنے اور وبائی امراض کے خلاف عالمی جنگ کو سپر چارج کرنے کیلئے ویکسینز عطیہ کی جا رہی ہیں۔
تاہم اس سلسلے میں امریکا دنیا بھر میں پہلے ہی 30 کروڑ ویکسینز عطیہ کرچکا ہے، امریکا نے حکومت پاکستان کیساتھ شراکت داری کے ذریعے کرونا کے سلسلے میں 6 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی امداد بھی فراہم کی۔

Back to top button