کرنٹ سے اموات، گیپگو کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ

نیپرا نے گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی (گیپکو) پر غفلت برتنے پر 2 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا، جولائی 2019 سے مئی2021 کے درمیان مہلک حادثات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ریگولیٹر کا کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 13 اموات ہوئیں، نیپرا کی جانب سے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے متعلقہ علاقوں کا دورہ کر کے تحقیقات کو مکمل کرنا تھا،
رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا کہ گیپکو کی غفلت سے 13 اموات رپورٹ ہوئیں جس میں سے ایک گیپکو ملازم اور 7 دیگر افراد کی موت بھی شامل ہیں۔
ریکارڈ پر دستیاب شواہد، گیپکو کے بیان اور متعلق قوانین، قواعد و ضوابط کی بنیاد پر نیپرا نے فیصلہ سنایا کہ گیپکو ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
تاہم ریگولیٹر کے مطابق گیپکو نے کرنٹ لگنے کے سبب جاں بحق ہونے والے ملازم کے اہلِ خانہ کو 40 لاکھ روپے ادا کیے لیکن 7 دیگر افراد کے لواحقین کو کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔

Back to top button