کرونا پابندیاں ختم ہونے پر خانہ کعبہ میں روح پرور مناظر

کرونا پابندیوں میں خاتمے کے ڈیڑھ سال بعد آج مسجد الحرام میں نماز جمعہ ک روح پرور مناظر دیکھے گئے ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کم تعداد میں ہی نمازیوں کو آنے کی اجازت دی گئی۔
مسجد الحرام میں باجماعت نماز کیلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری تھا ، یہ پابندیاں ڈیڑھ سال بعد ختم کردی گئی تھیں۔ پابندیوں کے خاتمے کے بعد سماجی فاصلوں کے سٹریکرز ہٹا دیئے گئے ہیں ، خانہ کعبہ و مقام ابراہیم کے گرد حائل رکاوٹیں بھی ختم کردی گئی تھیں۔
17 اکتوبر کو پہلی بار خانہ کعبہ ’استووا، اقیموا صفوفکم ، تراصوا یعنی سیدھے کھڑے ہو جائیں ، صفیں درست کرلیں اور کندھے سے کندھا ملالیں کی صداؤں سے گونج اُٹھا تھا۔ویکسین شدہ شہری جوق در جوق مطاف میں داخل ہوئے اور اپنے رب کے حضور نماز جمعہ ادا کی۔
