کرپشن الزامات پر سابق چیئرمین واپڈا کی نیب پیشی

سابق چیئرمین واپڈ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نیب آفس پہنچ گئے، نیب لاہور نے سابق چیئرمین واپڈا کوپہلے6 جون کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

نیب کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو آج دوبارہ طلب کیا گیا تھا، خیال رہے کہ نیب نے سابق چیئرمین واپڈا کو مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں نامزد کر رکھا ہے۔

سابق چیئرمین واپڈاکےخلاف تربیلا فورپراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرکی کرپشن کاالزام ہے۔

Back to top button