کم آمدن والے افراد کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

گورنر سندھ نے کم آمدنی والے افراد کو مفت علاج کی سہولتوں کی فراہمی کیلیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 35 تا 40 ہزار روپے تنخواہ لینے والے افراد کے لیے عید کے بعد ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے جن کے ذریعے وہ اچھے اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہوگی اور کم آمدنی والے افراد ہیلتھ کارڈ سے اچھے اسپتالوں میں اپنا علاج کراسکیں گے۔
