کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، پنجاب میں ن لیگ نے میدان مارلیا

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن 44 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔آزاد امیدوار 31 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 27 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں والٹن اور لاہور کینٹ مسلم لیگ ن نے جیت لیے جبکہ چکلالہ کینٹ میں بھی پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن نے 10 میں سے 8 نشستیں جیت کر تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچایا۔وہیں گوجرانوالا میں تحریک انصاف نے 10 میں سے 6 نشستیں جیت کر مسلم لیگ ن کو مات دی، اس کے علاوہ بہاولپور، جہلم اور کھاریاں میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ملتان کینٹ کی 10 میں سے 9 نشستیں آزاد امیدوار لے اُڑے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےکہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں جو کامیابی مل رہی ہے، عوام کا مسلم لیگ ن پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


دوسری طرف ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہےملک کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 205 وارڈز میں 1569 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔اب تک کے 205 میں سے 195 وارڈز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 62، مسلم لیگ ن کے 52، آزاد امیدوار 49، پیپلزپارٹی کے 13، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 5، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 37 وارڈ کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 18، آزاد امیدوار 9، مسلم لیگ ن 5، پیپلزپارٹی 3 اور عوامی نیشنل پارٹی 2 وارڈ میں کامیاب ہوئی۔

Back to top button