کنگ خان کی ویب سیریز کی دنیا میں آنے کیلئے تیاریاں

بالی ووڈ کنگ خان نے بھی ویب سیریز کی دنیا میں آنے کی تیاری شروع کر دی ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ بڑے پردے سے ہٹ کر کنگ خان ڈیجیٹل میڈیا پر حکمرانی کا سوچ رہے ہیں ۔

کنگ خان کے لاکھوں مداحوں کو ہمیشہ سے ہی اس بات کا انتظار رہتا ہے کہ کب سینما میں شاہ رخ خان کی فلم نظر آئے تاہم گزشتہ 3 سالوں سے کنگ خان بالی ووڈ سے دور رہے ہیں اور اب مداحوں کو اداکار کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا بے صبری سے انتظار ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے ۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ڈزنی کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا جس میں شاہ رخ خان خود موجود تھے، اس اشتہار پر کرن جوہر نے کہا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ کے بادشاہ کو بھی ایک دن اپنی گمنامی کا خوف ہوگا۔

شاہ رخ خان نے کرن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پچر تو ابھی باقی ہے میرے دوستوں‘ بس پھر کیا تھا ٹوئٹر پر کنگ خان کا ٹرینڈ بن گیا اور مداحوں نے کہنا شروع کردیا کہ شاہ رخ ویب سیریز کرنے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ڈزنی کے ساتھ ایک ویب سیریز بھی سائن کی ہے تاہم تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔

Back to top button