کورونا وائرس وباء کے بعد امریکی معیشت بحال ہوگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے بعد امریکا کی معیشت بحال ہوگئی ہے۔
صدرٹرمپ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی معیشت ہے، اسی طاقت نے ہمیں اس خوفناک وبائی بیماری سےگزرنے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر فیصلہ درست کیا، ہم واقعی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ امریکا میں سیاہ فام شہری کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مضبوط معیشت مظاہروں کو ختم کردے گی اور نسلی تناؤ کم ہوگا۔
دوسری جانب امریکا کے لیبر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مئی میں 25 لاکھ نوکریاں دی گئیں اور امریکا میں بےروزگاری کی شرح 13 فیصد پر آ گئی ہے۔ لیبر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مئی کے دوران امریکا میں بےروزگاری کی شرح 20 فیصد تک گرنے کا خدشہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button