کورونا وائرس کے شبہ میں جدہ سے آنیوالے 3 مسافر اسپتال منتقل

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس کا شبے میں جدہ سے ملتان آنے والی خاتون سمیت 3 مسافروں کو نشتر اسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق تینوں مسافر سعودی ائیر لائن کی پرواز سے آج ملتان پہنچے تھے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مسافروں میں ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 6 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے کراچی میں زیر علاج ایک شخص کو صحت یاب ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button