کور کمانڈر پشاورجنرل فیض حمید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پشاور کے متنازعہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نئے کور کمانڈر پشاور مقرر کر دیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور مقرر کر دیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ملٹری سیکریٹری پاک فوج تعینات کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں دو اعلی عہدوں پر تبدیلیاں کی گئیں ہیں، موجودہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا جبکہ ملڑی سیکریٹری پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔
بیان کے بہاولپور کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملڑی سیکرٹری پاکستان آرمی تعینات کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات مغربی سرحد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ جی او سی میران شاہ بھی تعینات رہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات جنوبی وزیرستان میں بطوربریگیڈیئر برگیڈکی کمانڈ کرچکے ہیں اور انہوں نے آئی ایس آئی میں تعیناتی کے دوران افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات چین میں بطور دفاعی اتاشی بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
