PTIکا13اگست کو لاہورکے ہاکی گرائونڈ میں جلسہ کرنیکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اعلان کردہ جلسے کا مقام تبدیل کرتے ہوئے لاہور میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلسہ راولپنڈی یا لاہور میں کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

عمران خان نے جلسے کا مقام اسلام آباد سے لاہور تبدیل کرنے کی منظوری دی، جس کے بعد طے پایا کہ 13 اگست کا جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔

باخبرذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور لاہور کی قیادت ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائے۔

ذرائع نے بتایا کہ جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں انتظامیہ کی ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا۔

Back to top button