کیا گرو رندھاوا شادی کرنے جارہے ہیں ؟

بھارت کے معروف پنجابی گلوکارگرو رندھاوا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں چل پڑی ہیں کہ گرو شادی کرنے جارہے ہیں۔
انسٹاگرام پر گرورندھاوا نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ خود کالی قمیص شلوار میں ملبوس ہیں اور انہوں نے ایک لڑکی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جس کا چہرہ نظر نہیں آرہا، تصویرکےکپیشن میں گرو نے لکھا ہے’ نیا سال ، نئی شروعات’۔
گرو رندھاوا کی پوسٹ سے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں چل رہی ہیں کہ گلوکار نے منگنی کرلی ہے اور وہ جلد شادی کرنے جارہے ہیں۔
تصویرکو جہاں بڑی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا ہے اور مختلف تبصرےکیے ہیں وہیں اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور ڈانسر اور ماڈل نورا فتیحی سمیت فلم انڈسٹری کی دیگر شخصیات نے انہیں مبارک باد دی ہے۔
خیال رہے کہ گرورندھاوا کا شمار بھارت کے مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے اور ان کے گانوں نے یوٹیوب پر بھی ذیادہ دیکھے جانےکے متعدد ریکارڈ بنائے ہیں۔گرو رندھاوا کے مشہور گانوں میں ’ہائی ریٹڈ گبرو‘، ’بن جا تو میری رانی‘ اور ’لگ دی لاہور دی‘ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button