کیماڑی آئل ٹرمینل پر آتشزدگی، پیٹرول کی سپلائی معطل

کراچی کے کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔آگ کیماڑی آئل ٹرمینل ون میں پیٹرول کے یونٹ میں لگی، پاک بحریہ، سندھ رینجرز اور دیگر ریسکیو اداروں نے آگ بجھائی۔
جاں بحق ہونے والے دونوں افرادکچھی پاڑہ کےرہائشی تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت دونوں افراد آئل ٹرمینل میں کام کررہے تھے، جاں بحق افراد کی شناخت شاہد اور صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ٹینکر ڈرائیور ہیں، آگ کے وقت دونوں افراد ٹرمینل میں موجود تھے۔کیماڑی آئل ٹرمینل پرآگ لگنے سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہوگئی۔
آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شمس شاہوانی کا کہنا ہےکہ آگ سے ہمارا کافی نقصان ہوا ہے، حالات کی بہتری تک پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی اور فی الحال اپنی گاڑیاں آئل ٹرمینل سے ہٹالی ہیں، آگ پر قابو پانے کے بعد صورتحال دیکھ کرسپلائی بحالی کا فیصلہ کریں گے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کیماڑی آئل ٹرمینل پرلگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ذرائع آئل کمپنیز کے مطابق کیماڑی تیل پائپ لائن میں آگ سے زخمیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، ایک زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہئ جبکہ تین زیر علاج ہیں۔آئل کمپنیز ذرائع نے بتایا کہ کیماڑی تیل پائپ لائن ریپئر کے دوران آگ لگی۔ کیماڑی آئل ٹرمینل میں آگے سے زخمی ہونے والے 3 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔زخمیوں کی شناخت شاہد،کاشف اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ ذائع برنس سینٹر کے مطابق شاہد کا جسم 27 فیصد، کاشف کا 61 فیصد اور فیاض کا جسم 59 فیصد جھلس چکا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا جبکہ پاک بحریہ کی ٹیم بھی آگ بجھانے میں معاونت کررہی تھی۔آئل ٹرمینل پر آتشزدگی کے باعث ٹریفک کو آئی سی آئی پل سے متبادل راستے کی جانب بھیجا جارہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button