کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیمیکل فیکٹری میں لگی ہے جسے بجھانے کےلیے 6 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں جب کہ دیگر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر لوگ پھنسے ہوئے ہیں جہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کے اندر نہیں جا پا رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے موقع مل رہا ہے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، خاتون سمیت کئی افراد کو فیکٹری سے نکالا بھی جا چکا ہے۔ سندھ رینجرز نے پہنچ کر آگ سے متاثرہ فیکٹری کو حصار میں لے لیا، رینجرز کے جوان فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button