گجرات میں نیکیاں بیچنے والا نوسرباز گرفتار

پنجاب کے علاقے گجرات میں پیسوں کے عوض نیک بیچنے والا نوسربراز پکڑاگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم  ذولفقارعلی نےچندے کی رسیدیں بھی چھاپ رکھی تھیں، اس نے 10 روپے میں 1 لاکھ نیکی اور 100 روپے میں 1کروڑ نیکیوں کی رسیدیں بنا رکھی تھیں۔ملزم 1 ہزار میں 1 ارب نیکی اور 10 ہزار میں 1 کھرب نیکی کی رسید بھی تقسیم کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکےگداگری ایکٹ کے تحت مقدمےکا اندراج کرلیا ہے۔دوسری جانب ملزم کوپولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کی ضمانت منطور کرتے ہوئے اسے رہاکرنےکا حکم دے دیا۔

Back to top button