’’گوگل‘‘ کا اداکار معین اختر کو سالگرہ پر شاندار خراج عقیدت
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستانی اداکار معین اختر کو 72ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے شاندار خراج عقیدت پیش کر دیا، پاکستانی کامیڈین اداکار 24 دسمبر 1950 کوسندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے اور وہ 22 اپریل 2011 کو دل کا دورہ پڑنے سے مداحوں سے بچھڑ گئے تھے۔
سرچ انجن کی جانب سے پہلی بار معین اختر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ’ڈوڈل‘ جاری کیا، اس سے قبل سرچ انجن مختلف شوبز شخصیات کے لیے ڈوڈل کا اجرا کر چکا ہے۔کامیڈین نے 6 ستمبر 1966 کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر پہلا پروگرام کر کے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبول بن گئے، کامیڈین کا خاندان قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے کراچی میں قیام پذیر ہو گیا تھا۔
کامیڈین نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی، معین خان غیرنصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، کامیڈین کو انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔
تاہم وہ شوبز کی دنیا میں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائز آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا، ’ڈوڈل‘ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرنے کے گوگل کے انداز کو مداحوں نے سراہتے ہوئے ڈیجیٹل خاکے کی تعریفیں بھی کیں۔
