ہشاش بشاش شہباز گل کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

بغاوت کے مقدمہ میں زیر حراست تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ، جس میں وہ ہشاش بشاش دکھائی دے رہے ہیں۔
منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پمز اسپتال میں اٹینڈنٹ نے شہباز گل سے پوچھا، مٹن ٹھیک ہے، مٹن کھا لیں گے؟جس پر شہباز گل نے جواب دیا کہ کچھ بھی لا کے دے دو، اس وقت جو دو گے میں کھالوں گا۔
ہسپتال کے اٹینڈنٹ نے شہباز گل سے پوچھا، پانی چاہیے آپ کو؟ جس پر شہباز گل کہتے ہیں کہ پانی یہاں پڑا ہوا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب آپ مجھے کھانا دیں گے اُس کے فوراً بعد نیبولائز کرنا ہے۔
واضح رہے کہگزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کی پمز اسپتال کے کمرے کی ایک ویڈیو چلائی تھی جس میں انہیں ہشاش بشاش اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے دکھایا گیا تھا
