ہنگو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 4 دہشتگرد ہلاک

ہنگو میں کارروائی کرتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کوہاٹ نے ہنگو کے علاقے تحصیل ٹل میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشتگرد جان کی بازی ہارگئے۔مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جا رہا ہے ۔

علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے شبے میں حکام کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کی نعشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

Back to top button