یوم دفاع کے حوالے سے مختصر دورانیے کی تیسری ویڈیو جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے یوم دفاع اور شہدا کے حوالے سے مختصر دورانیے کی تیسری ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں پاک فوج کے شہیدوں کے اہلخانہ کے عزم کو خراج عقیدت اور فیملی اراکین کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں شہدا، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے شہدائے پاکستان کو فخر بھی قرار دیا ہے۔

Back to top button