عرب ملک میں فوجی اڈے پر حملہ ، 30فوجی جاں بحق

 یمن کے صوبے ا لحج میں فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون طیاروں سے ہونے والے حملے میں 30فوجیوں سمیت درجنوں افراد جابحق اور کئی زخمی ہو گئے ۔حملہ آوروں نے شمالی عدن سے 60 کلو میٹر دور الحج گورنری میں واقع العند فوجی اڈے پر اتوار کے روز حملہ کیا،یہ حملہ فوجی اڈے پرصبح کے وقت فوجی پریڈ پر کیا گیا۔

یمنی فوج کے ترجمان محمد النقیب کے مطابق فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں حکومت کے حمایتی تقریباً 30 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ زخمی افراد کی تعداد 60 ہے۔طبی ذرائع نے بتایا کہ الاناد ائیر بیس پر حملے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو صوبے کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یمنی افواج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون سے حملہ حوثی باغیوں نے کیا تاہم حوثی باغیوں نے حملے سے متعلق تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

Back to top button