کابل میں سی آئی اے کا آخری ایگل بیس بھی تباہ کر دیا گیا

امریکی حکام نے کابل میں سی آئی اے کا آخری بیس ایگل بیس بھی تباہ کر دیا ہے جس کا مقصد خفیہ دستاویزات کو افغان طالبان کے ہاتھ لگنے سے روکنا تھا ۔
امریکی حکام نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایگل بیس کو تباہ کرنے کا مقصد وہاں موجود خفیہ معلومات اور حساس آلات کو طالبان کے ہاتھ لگنے سے بچانا تھا ، ایگل بیس کو افغانستان کی بیس سالہ جنگ کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم تربیتی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ساتھ کام کرنے والے ایک کنڑیکٹر نے نیو یارک ٹائم کو بتایا کہ بیس کو تباہ کرنا آسان کام نہیں تھا ، دستاویزات جلانے، ہارڈ ڈرائیوز کو کچلنے اور حساس آلات کو ناکارہ بنانا اس لیے ضروری تھا کہ یہ چیزیں طالبان کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ ایگل بیس سفارت خانے کے ماڈل پر کام نہیں کرتی، اس لیے وہاں ایسی چیزوں کو تباہ کرنا آسان امر نہیں تھا۔
