یہ عشق سمجھ نہ آئے میں شہروز اور طوبیٰ ایک ساتھ
نئے ڈرامے ’یہ عشق سمجھ نہ آئے، میں اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور اور شہروز سبزواری ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہونگے۔
ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ طوبیٰ انور نے بتایا کہ وہ پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن وہ ’فوری طور پر ایک دوسرے سے رابطے میں آگئے۔ ڈائریکٹر ہماری آن سکرین کیمسٹری کو پسند کر رہے ہیں۔
ڈارمہ کے ڈائریکٹر جاسم عباس ہیں اور مصنف منیم مجید ہیں۔ان دنوں ڈرامے کی شوٹنگ اسلام آباد میں جاری ہے ، یہ مکمل طور پر ایک مختلف ڈرامہ ہوگا۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ اس لیے ڈرامے کے مناظر دیکھنے والوں کے لیے اپنے آپ میں ایک تجربہ ہوں گے ، ایک نئی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے میں نروس ہوئی لیکن ٹیم اور کام کا ماحول بہت اچھا رہا۔سیٹ پر کام کی لگن اتنی اچھی ہے کہ آپ کو کام کرنے میں اور بھی زیادہ مزا آتا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان سعید اور زباب رانا کے ساتھ ڈراما سیریل ’بھڑاس‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔
