110 سالہ بزرگ کی 55 سال کی دلہن سے چوتھی شادی

مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ بابا عبدالحنان نے 55 سالہ دلہن سے چوتھی شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

وادی سرن میں 110 سال کے بابا عبدالحنان کے نکاح کی تقریب کی ویڈیو وائرل بھی ہوگئی ہے۔بابا عبدالحنان کے 6 بیٹے اور 6 بیٹیاں ہیں جبکہ ان کے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔

مانسہرہ کے عبدالحنان کے پوتے، پوتیوں، نواسے اور نواسیوں کی تعداد 84 سے زائد ہے۔بابا عبدالحنان کی شادی اور ولیمے میں بچوں اور رشتے داروں نے بھرپور شرکت کی۔

Back to top button