ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ ادا، سپردخاک کردیا گیا

ڈپٹی کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کنور نوید جمیل کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ ایم کیو ایم رہنما کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی سمیت سابق گورنر عمران اسماعیل اور دیگر کئی سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔
کنور نوید 28 جون 2022 کو برین ہیمرج کے شکار ہوئے تھے اور اس کے بعد
سے کوما کی حالت میں کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے
