15سے18 ارب کا حکومتی پیکج قوم پر ظلم اور دن دیہاڑی ڈکیتی ہے

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ 15سے18 ارب کا حکومتی پیکج قوم پر ظلم اور دن دیہاڑے ڈکیتی ہے، سبسڈی دینے کا اعلان کر کے عمران مافیا نے اپنی چوری کا پول کھول دیا ہے. چینی کی درآمد و برآمد، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا۔
حکومتی سبسڈی پیکج پرترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ عمران مافیا کی نااہلی، نالائقی اور چوری ہے۔مہنگائی کی اصل وجہ بجلی، گیس کے نرخ میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نےغریبوں کو لوٹنے والے مافیا پر حکومتی خزانے کا منہ کھول دیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ چینی کی برآمد، پھر قیمتوں میں اضافہ، پھر قلت اور پھر چینی کی درآمد، پھر برآمد پر پابندی اور پھر مہنگی قیمت برقرار رکھ کر ایک ہی مافیا کو بار بار فائدہ پہنچایا گیا. ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران مافیا نے ملک میں چینی اور آٹے کی برآمد پر پاپندی کے باوجود سبسڈی دے کر برآمد کی اور جان بوجھ کر قلت پیدا کی. ان کا کہنا تھا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 28 جنوری کو پابندی کے لئے ای سی سی سے رجوع کرنے کا کہا تھا.عمران مافیا نے نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے میں اتنا وقت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کے لئے لگایا. مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتنے فوری نوعیت کے معاملے میں ای سی سی نے دو ہفتے کی تاخیر کیوں کی؟ اگر ملک میں چینی کی قلت نہیں تھی تو 31جنوری کو 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی حکومت نے منظوری کیوں دی؟ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی برامد پر پابندی کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا فائدہ کسے ہوا؟ 11 لاکھ ٹن چینی کے برآمدی کوٹہ کی منظوری سے پہلے کتنی چینی باہر بھجوائی گئی؟
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ملک میں آٹا اور چینی ختم کر کے اب عمران مافیا نے درآمد پہ پاپندی لگا دی ہے.عمران صاحب نے چینی کی درآمد پہ پاپندی چینی قیمتوں میں اور اضافہ کے لئے لگائی ہے. ان کا مزید کہنا ہے کہ ‏‎آٹا، چینی غائب، سمگل اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی. ‏‎چینی اور آٹا باہر بیچ کرجیبیں بھرنے والوں نے حکومت سے سبسڈیز بھی لے لیں. ‏‎حکومت میں بیٹھا چینی اور آٹا مافیا ایک طرف عوام کو لوٹ رہا ہے تو دوسری طرف خزانے پرہاتھ صاف کررہا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ ‏‎درآمد پر پابندی کا مطلب مافیا ملک میں چینی کی موجودہ زیادہ قیمت ہی برقرار رکھنا چاہتا ہے ‏‎درآمد پر پابندی کا مطلب یہ ہے کہ مافیا چینی اور آٹے کی قیمت مزید بڑھائے گا. انھوں نے کہا کہ ‏‎عمران صاحب نے غریبوں کو لوٹنے والے مافیا پر حکومتی خزانے کا منہ کھول دیا ہے. ‏‎2019ءمیں جو ایکسپورٹ ہوئی اس پر حکومت نے چینی ملوں کو سبسڈی ادا کی، ‏‎قوم کو ابھی تک نہیں بتایا کہ کس نے ذخیرہ اندوزی کی ، کس نے مال کمایا؟ کس نے کتنا آٹا اور چینی باہر بیچی ؟
واضح رہے کہ حکومت نے غریب عوام اورتنخواہ دار طبقے کوآٹا‘چینی‘چاول ‘دالیں ‘گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کیلئے15سے 18ارب روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو اشیائے خور و نوش ذخیرہ کرنے لیے 10 ارب روپے فوری طور پر جاری ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button