15 سالہ لڑکی نے چھلانگ کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

رولر اسکیٹنگ کی ماہر 15 سالہ امریکی لڑکی نے 12 افراد پر سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق میا پیٹرسن کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، اس نے رولر اسکیٹس پہن کر 12 افراد پر سے ‘بارانی’ طرز کی چھلانگ لگائی۔

اس کارنامے کے بعد میا سب سے زیادہ افراد کے اوپر سے بارانی چھلانگ لگانے والی لڑکی بن گئی ہے۔میا کی یہ کامیابی اگلے برس گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کی جائے گی۔

اس نے 11 برس کی عمر میں اسکیٹنگ شروع کی تھی، میا کو اس کی بہن نے سالگرہ کے تحفے کے طور پر اسکیٹس دیے تھے۔

عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد میا نے بتایا کہ ایک بار اسکیٹنگ میں چھلانگ لگاتے ہوئے منہ کے بَل گری تھی، جس کے نتیجے میں ٹھوڑی پر 27 ٹانکے آئے تھے اور

عمران خان کے وکلاء نے ہی اسے جیل کیسے پہنچایا؟

کچھ پسلیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔

Back to top button