بابراعظم کی گلوز پہن کر فیلڈنگ قومی ٹیم کو مہنگی پڑ گئی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں گلوز پہن کر فیلڈنگ کی تو قومی ٹیم کو 5 رنز کی پنالٹی رنز دینا پڑگئے، وکٹ کیپر کے سوا کسی بھی فیلڈر کو گلوز پہننے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں 120 رنز سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں مہمان ٹیم کو 276 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 32.2 اوورز میں 155 رنز بنا کر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئی۔
