200 یونٹ والے بجلی صارفین کو اگلے 3 ماہ کےلیے رعایت دے رہے ہیں، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 200 یونٹ والے بجلی صارفین کو اگلے 3 ماہ کےلیے رعایت دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایا،اگر ریاست کو نہ بچایا ہوتاتو کہاں کی سیاست اور کہاں کا بجٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگ جو 100 یا 200 یونٹس بجلی استعمال کرتے ہیں ان کو ہم پروٹیکٹڈ سیگمنٹس کہتے ہیں ان کےبھی نرخ بڑھے توملک بھرمیں احتجاج ہوا اور ان کایقیناً یہ غصہ جائز ہے،چنانچہ ہم ان کروڑوں صارفین جن کی تعداد ڈھائی کروڑ ہیں تو گھریلو 94 فیصد صارفین اس سے فیض یاب ہوں گے جو آج میں اعلان کرنے والا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بات صاف کرنی چاہیے،یہ جو گھریلو صارفین ہیں ان میں 200 یونٹس تک والوں کو ہم رعایت دے رہے ہیں 3 ماہ کےلیے جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر میں موسم بہتر ہوتا ہے تو بجلی کا استعمال کم ہوجاتا ہےاور اس 3 ماہ میں جوعام صارف ہے اس کے اوپر 50 ارب روپے کی رقم خرچ ہو گی اوراس میں کے الیکٹرک بھی شامل ہے،تو یہ ہم نے یہ 50 ارب روپے اپنے ڈیولپمنٹ فنڈ سے نکالا ہے۔

Back to top button