پرویز الٰہی کو گھر بھجوانے کی حکومتی تیاریاں مکمل

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ن لیگ متحرک ہو گئی اور حکمران اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی بجائے گورنر پنجاب کے ذریعے ان سے اعتماد کا وووٹ لینے کیلئے کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم بیٹھک ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں اجلاس ہوا جس میں سعد رفیق، ایاز صادق، سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ ودیگر شریک ہوئے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے جبکہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو 23 دسمبر کو تحلیل کرنے سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت اہم بیٹھک میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ وزیراعلیٰ کو گورنر کے ذریعے اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا جبکہ پارٹی قیادت نے ممبران پنجاب اسمبلی آئندہ ہفتے لاہور ہی رہنے کا حکم دیدیا۔

دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت وکھیل عون چوہدری نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ جمعہ کو  پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان کررکھا ہے۔

Back to top button