PSL8میں نگران وزیر کھیل وہاب ریاض ان ایکشن ہونگے

نگران وزیر کھیل پنجاب اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور زلمی کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے دستیاب ہوں گے، وہ 12 فروری کو پنجاب کے وزیر کھیل کا حلف اٹھائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔

قبل ازیں وہاب کے وزیر کے طور پر بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے بوجھ کی وجہ پی ایس ایل 8 کھیلنے کے حوالے سے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا تھا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی درخواست پر نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل حلف برداری کی تقریب جلد کرنے کی رضا مندی ظاہر کردی تھی۔

Back to top button