گرین کووربڑھانےکیلئےروڈا سٹی میں 8 جنگلات بنانے کا فیصلہ

گرین کوور کو بڑھانے کے لئے روڈا سٹی میں 8 جنگلات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کیلئے ماحول دوست منصوبے ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کام تیزی سے جاری ہے۔
سی ای اور روڈا عمران امین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرین کوور کو بڑھانے کیلئے 3 بڑے جبکہ 5 چھوٹے جنگلات بنائیے جائیں گے۔ روڈا سٹی میں مجموعی طور پر 14 فیصد زمین پر جنگلات بنائے جائیں گے۔ عمران امین کا مزید کہنا ہے کہ 8 ہزار ایکڑ زمین پر جنگلات کو مینٹین کیا جائے گا ، جس میں پھلدار ، پھولدار اور دیگر تمام اقسام کے درخت لگائے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب روڈا شروع ہوا، تو 800 ایکڑ زمین پر جنگلات موجود تھے۔اب 1800 ایکڑ زمین پر شجرکاری کی جا چکی ہے۔عمران امین نے مزید بتایا کہ پی ایچ اے اور محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر تمام 8000 ایکڑ زمین پر جلد جنگلات بنائے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگلات بن جانے سے بارشوں میں اضافہ جس سے سموگ اور ماحولیات آلودگی میں خاتمہ کیا جا سکے گا جبکہ جنگلات بن جانے سے کاربن کریڈٹ کی صورت میں بین الاقوامی اداروں سے فنڈز بھی حاصل کئے جائیں گے۔
