کرونا سے مزید 25 اموات، 7500 سے زائد کیسز رپورٹ

ملک میں کرونا ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں میں 25 افراد جان کی بازی ہارگئے، 7539 نئے مریض سامنے آ گئے۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق کرونا کے 63272 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7539 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 25 افراد انتقال کرگئے۔
ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی، کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29162 ہو چکی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 تک پہنچ گئی ہے۔
شہزاد اکبر وزیراعظم کو کیسے ماموں بناتے رہے؟
کرونا وائرس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 1784 تک جا پہنچی ، ملک بھر میں یہ تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 871 ہو گئی۔
