ملک سے کرپشن پہلے 90 دنوں میں ہی ختم کر دی تھی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے90 دن میں ہی کرپشن ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا تھا، موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا،جس سے اپوزیشن کے لانگ مارچ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ، صحت کارڈ اورشہبازشریف کیخلاف کیسز پر گائیڈ لائنز دی گئیں۔
وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹرانسپرنسی رپورٹ سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں، رپورٹ میں قانون کی حکمرانی سے متعلق چیزوں کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کے کرپشن کیسز مزید اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی، عوام کو صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت بارے آگاہ کیا جائے، عوام کو ترقی کرتی معیشت اور معاشی ترقی سے متعلق بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے بھی آگاہ کیا جائے۔
