منی لانڈرنگ:شہباز شریف، حمزہ شہباز کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے ان کے خلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔

خدشہ ہے کہ ایف آئی اے حکام کیس میں گرفتار کر لیں گے، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت منظور کر کے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔سپیشل سینٹرل کورٹ نے عبوری ضمانت دینے سے قبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بنکنگ جرائم کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لینے کا حکم دے دیا۔

ایجنسی افسر کے عتاب کا شکار پولیس والا بے قصور نکلا

اس حوالے سے فاضل جج نے کہا کہ بنکنگ جرائم کورٹ میں دونوں ملزموں کی ضمانتیں زیر سماعت ہیں، قانون اجازت نہیں دیتا کہ ایک مقدمے کی دو مختلف عدالتوں میں ضمانتیں بیک وقت سنی جائیں، بنکنگ جرائم کورٹ کا آرڈر لے کر آئیں پھر میری عدالت ضمانت دے گی، اس کے بعد عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کر دی۔

Back to top button