روڈا کا ٹوپاز بلاک رہائشی منصوبہ بنانے کا فیصلہ 

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل کاشف قریشی کا کہنا ہے کہ رور فرنٹ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ملک کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔12 ہزار ایکڑ پر رہائشی و کمرشل منصوبہ تیار کیا جائے گا۔منصوبے کو ٹوپاز بلاک کا نام دیا گیا ، جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا ۔روڈا نے جگہ کا تعین اور بین الاقوامی کمپنی سے معائدہ کر لیا۔منصوبے کے تحت روڈا بین الاقوامی طرز زندگی فراہم کرے گا۔

کاشف قریشی کا کہنا تھا کہ ٹوپاز بلاک کے لئے راوی سائفن سے ملحقہ جگہ کا تعین کر لیا گیا۔ منصوبہ 1 ارب سے زائد کی لاگت کا ہو گا۔منصوبے کو پائہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بین الاقوامی کنسورشیم سے معاہدہ کر لیا گیا۔رواں مالی سال میں ترقیاتی کام کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

Back to top button