مراد علی شاہ بلاول بھٹو کے اتنے منظور نظر کیوں ہیں؟

عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی اکثریتی سیٹیں حاصل کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے نامزدگی کے بعد مراد علی شاہ نے وزارت اعلی کی ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے تیسری بار وزیر اعلٰی منتخب ہو گئے ہیں۔
تاہم مبصرین کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو مراد علی شاہ پر بطور وزیراعلیٰ سندھ مکمل اعتماد ہے، اس لیے انہیں تیسری بار وزیراعلیٰ نامزد کیا گیاتھا۔ ’بلاول بھٹو بارہا یہ بول چکے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے ان کے پہلے، دوسرے اور تیسرے امیدوار مراد علی شاہ ہی ہوں گے۔ یہ اس اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ ’اس کے علاوہ عمران خان کی حکومت کے دوران مشترکہ مفادات کی کونسل میں مراد علی شاہ نے بطور وزیراعلیٰ سندھ کا کیس بہتر لڑا، اس لیے پارٹی قیادت نے ان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرکے انہیں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے بنوا دیا ہے۔‘
