بھارتی جنگی جارحیت میں 40 معصوم شہری اور 11 جوان شہید ہوئے : آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 معصوم شہری اور  11 جوان شہید ہوئے ۔

پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق 6 اور7 مئی کی درمیانی شب، بھارتی افواج نے بلا اشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملےشروع کیے،ان حملوں میں خواتین، بچوں اوربوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں7خواتین اور 15 بچےشامل ہیں جبکہ حملوں میں 10خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نےبھرپورجوابی کارروائی کی اور مادروطن کا دفاع کرتےہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ  مسلح افواج کے 78 جوان زخمی ہوئے۔

مودی کی باتیں اس کی ساکھ کو مزید خراب کررہی ہیں : رانا ثنا اللہ

 

آئی ایس پی آر کےمطابق شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک عبدالرحمان،لانس نائیک دلاورخان،لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاک فضائیہ کےاسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف،چیف ٹیکنیشن اورنگزیب،سینئرٹیکنیشن نجیب،کارپورل ٹیکنیشن فاروق اورسینئر ٹیکنیشن مبشر بھی شہدا میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نےکہا کہ شہدا کی عظیم قربانی، ہمت، لگن اورغیرمتزلزل حب الوطنی کی لازوال علامت ہے، شہدا کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا،قوم جارحیت کےسامنےپرعزم ہے،اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے، پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کوچیلنج کرنے کی کوشش کا بھرپوراورفیصلہ کن جواب دیا جائیگا۔

Back to top button