5 ملی میٹر کتاب کی 4 ہزار 739 ڈالرز تک بولی لگ گئی

بیلجیئم میں 5 ملی میٹر کی کتاب کو نیلام کرنے کے دوران اس کی بولی حیران کن طور پر 4 ہزار 739 ڈالرز تک پہنچ گئی۔
آرنبرگ نامی نیلام گھر نے بتایا کہ کتاب میں انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہسپانوی اور سوئیڈش زبانوں میں کیتھولک چرچ کی دعا تحریر کی گئی ہے۔
یہ کتاب ان کتابوں میں سے ایک بتائی جا رہی ہے جسے جرمنی کے ایک میوزیم نے 1952 میں عالمی جنگ سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے صرف 100 کی تعداد میں شائع کیا۔
کتاب کا سائز محض 5 ملی میٹر اور 2 انچ بتایا جا رہا ہے، نیلام گھر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُمید یہ تھی کہ کتاب 1700 ڈالرز میں نیلام ہوگی لیکن 4 ہزار ڈالرز سے زائد اس کی قیمت لگی۔