پاک بھارت کشیدگی،خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع کو الرٹ رکھنے کیلئے50 سائرن نصب

خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کےجاری کردہ اعلامیہ کےمطابق خیبرپختونخواہ کے 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ سائرن پشاور،ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں ،مالاکنڈ، دیر لوئر،چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام،ٹانک اوراورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے گئے ہیں۔
سائرن حالت جنگ میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کےلیےخبراد کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سائرن کی فراہمی کا مقصد جنگی خطرے، فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور عوام کو الرٹ کرنا ہے، تمام سول ڈیفنس آفیسرسائرنز کی فعالیت اور درست حالت کو برقراررکھنے کو یقینی بنائیں۔
واضح رہےکہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتےہوئےپاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی،اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کےویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔
امریکااور بھارت کے درمیان 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بہترین سفارتی حکمت عملی کواختیار کیا، اور بھارت کے سفارتی عملے کو بھی 30 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا، قومی سلامتی کمیٹی نےواضح کیا تھا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے،پانی بند کیا گیا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔
جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی قوتوں کےدرمیان کشیدگی سےدنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں جعفر ایکسپریس حملےکا االزام علاقائی حریف پر عائد کیا ہے، اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو قبول کرنےکا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم بھارت کی جانب سے امن کے لیے اقدامات کے بجائے روایتی ہٹ دھرمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کےسربراہ انتونیو گوتریس نے دونوں ملکوں پرکشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا ہے، تاہم بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی رکھےہوئے ہے۔