امریکااور بھارت کے درمیان 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور

امریکااور بھارت کے درمیان 13 کروڑ ڈالرکا دفاعی معاہدہ منظورکرلیا گیا ۔
امریکی دفاعی معاہدےکرنے والے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نےبھارت کےساتھ 13 کروڑ ڈالرکا دفاعی معاہدے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کےمطابق معاہدےمیں سسمندری ویژن سافٹ ویئر اورتربیت شامل ہیں۔
بھارت کشیدگی کم کرنے کےلیے پاکستان سے مل کر کام کرے : امریکا
دفاعی مبصر کا کہنا ہےکہ معاہدے سے بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت بڑھے گی۔
دوسری جانب امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ معاہدے سےخطےمیں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام لانےمیں مدد دےگا۔