غزہ میں دھماکے سے 7 اسرائیلی فوجی ہلاک

جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو  گئے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت کاروں نے اُس مقام پر پہلے سے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جہاں سے اسرائیلی فوجی قافلہ گزرنے والا تھا۔ جیسے ہی اسرائیلی بکتر بند گاڑی اُس جگہ پہنچی، بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں۔

 واقعہ گزشتہ روز جنوبی غزہ میں پیش آیا، اور ہلاک ہونے والے تمام اہلکار اسرائیلی فوج کے انجینئرنگ یونٹ سے وابستہ تھے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والے فوجیوں کی عمریں 19 سے 21 سال کے درمیان تھیں۔

اسی روز جنوبی غزہ میں پیش آئے ایک علیحدہ واقعے میں ایک اور اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے چھ فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے، جب کہ ایک اہلکار کی شناخت تاحال مخفی رکھی گئی ہے۔

Back to top button