ملک بھر میں مون سون کا آغاز، کئی شہروں میں آج سے بارشوں کا امکان

کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ اس دوران 28 جون تک کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے لے کر 2 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل شروع ہو چکا ہے، جو یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو فون،مشرق وسطی کی صورتحال پرتبادلہ خیال

ترجمان کے مطابق پنجاب کے کئی اضلاع میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، 26 سے 28 جون کے دوران جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور  میں بھی بارش متوقع ہے۔

Back to top button