کرونا کے 8 ہزار سے زائد نئے کیس، 30 افراد جاں بحق

کرونا کی پانچویں لہر میں شدت، ایک روز کے دوران 8 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں وبا سے 30 افراد انتقال کرگئے۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 8 ہزار 183 کرونا کیسز ریکارڈ کیے گئے، جس کے ساتھ ہی ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہوگئی۔
اس دوران ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں کرونا سے 30 افراد کا انتقال ہوا ، ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 192 ہو گئی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 68 ہزار 624 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی اجلاس کے دوران تعلیمی شعبوں کیلئے پابندیاں فروری کے وسط تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبا مختلف ایام میں سکول آئیں گے۔
12 سال سے کم عمر والے بچوں کی حاضری نصف ہوگی، 12 سال سے کم عمر طلباء 3 دن 50 فیصد باقی 3 دن 50 فیصد طلباء اسکول آئیں گے، تعلیمی اداروں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 12 سال سے زائد عمر طلباء کے سکول کھلے رہیں گے۔
کپتان کا کرپشن مخالف بیانیہ توپ میں رکھ کر کس نے اڑایا؟
12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسی نیٹڈ طلباء کو سکول آنے کی اجازت ہوگی، اس لیے یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازم ہوگی جبکہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری رہے گا۔
پاکستان میں ویکسین کے اہل افردا کی تعداد 15 کروڑ 36 لاکھ ہے ، جن میں سے 8 کروڑ 30 لاکھ افراد کی مکمل اور 2 کروڑ 35 لاکھ افراد کی جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔
