بلدیاتی قانون میں ترمیم پر اتفاق کے بعد کراچی میں دھرنا ختم

سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان بلدیاتی قانون میں ترمیم پر اتفاق کے بعد کراچی میں 29 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے بلدیاتی قانون میں ترمیم پر اتفاق کیا جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔

دھرنا ختم کرانے میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اہم کردار ادا کیا، جو رات گئے دھرنے کے مقام پر پہنچے اور دھرنے کے شرکاء کے ساتھ معاملاے طے کیا، پریس کانفرنس کرتے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مذاکراتی ٹیموں کی جانب سے دو طرفہ اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

صحت سے متعلق اختیارات، ادارے دوبارہ بلدیہ کو دے دیئے جائیں گے جب کہ میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، بلدیاتی الیکشن ایکٹ اور بل اسمبلی سے پاس ہونے کے 90 دن بعد انتخابات ہوں گے، اس دوران احتجاجی دھرنے میں کار کنان کے سامنے تحریری معاہدہ پڑھ کر بھی سنایا۔

کپتان کا کرپشن مخالف بیانیہ توپ میں رکھ کر کس نے اڑایا؟

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمارے اہم مطالبات مان لیے، جس کے بعد اب دھرنے نہیں ہونگے، ہم نے پر امن جہدوجہد کی، استقامت کے ساتھ کراچی کے شہریوں کے لیے 29 دن دھرنے میں بیٹھے رہے، اب کراچی کا میئر با اختیار ہوگا۔

Back to top button