عثمان مختار کی شادی کی تقریبات

رواں برس مارچ میں سادگی سے اپنی دوست زنیرہ انعام خان سے نکاح کرنے والے پاکستانی اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جو گزشتہ شب 20 اکتوبر کو منعقد ہوئی تھی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عثمان مختار نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا۔

تقریب میں زنیرہ انعام پیلے رنگ کے لانگ فراک میں ملبوس نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے مرون اور پیلے رنگ کے دوپٹے بھی اوڑھے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بہت زیادہ خوش نظر آرہے ہیں اور مایوں کی تقریب کو انجوائے بھی کررہے ہیں۔

Back to top button