جہانگیرترین اور حمزہ نے بہت پیسہ پھینکا، مگر کام نہ آیا

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین اور حمزہ شہبا زنے بہت پیسہ پھنکا، مگر یہ پیسہ ان کے کام نہ آیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں بعدازاں الیکشن کمیشن کو مبارک باد کہ انہوں نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں،منحرف ارکان اسمبلی عبرت کا نشان بن گئے ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں.

انکا کہنا تھا اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا، عمران خان کا امیدوار ہوں، پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا، الیکشن کمیشن ہمارے 5 نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

پرویز الٰہی نے کہاالیکشن کمیشن نے ان ارکان کو صرف ڈی سیٹ نہیں کیا بلکہ نااہل کر دیا ہے، ان ارکان کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاپنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی حکمت عملی بنائیں گے، پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں الیکشن بھی کرائیں گے،ن لیگ کے 7 سے 8 لوگ ابھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ جب غیر حاضر ہوں گے تو ان کے مزید لوگ کم ہو جائیں گے۔

Back to top button