کس اداکارہ نے سلمان خان کو رشتے سے انکار کر دیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں سلمان خان اپنی اداکاری سے تو شہرت رکھتے ہی ہیں ساتھ ہی اپنی شادی نہ ہونے پر بھی خوب خبروں میں رہتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ سلمان خان نے کبھی شادی کی کوشش نہیں کی۔بالی ووڈ بھائی جان نے انکشاف کیا ہے کہ 33 سال قبل انھوں نے ایک معروف اداکارہ کا ہاتھ ان کے والد سے مانگا تو انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک پرانی ویڈیو میں اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انھوں نے جوہی چاولہ کے والد سے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی سے شادی کے خواہاں ہیں تو اس پر انھوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔بھارتی اداکار سے جب انکار کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے بتایا کہ ان کا اندازہ ہے کہ شاید جوہی چاولہ کے والد یہ سمجھتے تھے کہ وہ ان کی بیٹی کے لیے موزوں انسان نہیں۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان ہمیشہ شادی سے انکار کرتے آئے ہیں لیکن ان کا 1990 کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے جوہی چاولہ سے اپنی شادی نہ ہوسکنے کا انکشاف کیا۔بعد ازاں جوہی چاولہ نے 1995 میں ایک بزنس مین جے مہتا سے شادی کر لی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی جھانوی اور بیٹا ارجن ہے، جوہی چاولہ اور سلمان خان نے 1997 میں کامیڈی فلم مستانہ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔سلمان خان آخری بار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں کیمیو (فلم میں کسی معروف اداکار کا ایک مختصر کردار) کرتے نظر آئے تھے، شاہ رخ خان کی پچھلی فلم زیرو (2018) میں بھی ایک کیمیو کیا تھا۔
موجودہ دورہ میں سلمان خان کے نئی اداکارائوں کے ساتھ افیئرز کے چرچے تو خوب رہتے ہیں لیکن آج تک کبھی بات شادی تک نہیں پہنچ سکی ہے، بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور سلمان خان کے قریبی تعلقات کے کافی چرچے رہے جبکہ شادی کی چہ مگوئیاں بھی سننے کو ملیں لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی، کترینہ کیف نے گزشتہ برس وکی کوشال سے شادی رچا لی، جس کے بعد سلمان خان ایک مرتبہ پھر تنہا ہی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

معاشی ابتر صورتحال سے گاڑیوں کی فروخت میں 73 فیصد کمی

Back to top button